افغانستان :12شدت پسند ہلاک

   

مزارشریف۔7 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں بلخ صوبہ کے ضلع چمتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں 12 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔شمالی علاقہ کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ افغان سلامتی دستوں نے جمعہ کو شورش زدہ چمتال ضلع اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں شدت پسندو ں کے صفائے کی مہم چلائی ۔ کل سے آج تک 12مسلح شدت پسند ہلاک اور 17زخمی ہوئے ہیں ۔