افغانستان آخری میچ میں بھی ناکام

   

لیڈز ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے رواں ورلڈ کپ میں پھر ایک بار اچھی کرکٹ کھیلی لیکن پورے ٹورنمنٹ میں وہ کوئی میچ جیت نہیں پایا جبکہ آج اسے ویسٹ انڈیز کے مقابل یہاں بڑے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے 23 رنز سے نویں ناکامی ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر 311/6 کا بڑا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں افغان ٹیم 288 پر میچ کی آخری گیند پر آل آؤٹ ہوئی۔ دس ٹیموں میں افغانستان نے آخری مقام پر اختتام کیا جبکہ ویسٹ انڈیز 2 جیت کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔