افغانستان بدترین انسانی بحران سے دوچار

   

لندن : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے متنبہ کیا ہیکہ افغانستان موجودہ طور پر دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ہے۔ اسے تقریباً 82 ملین ڈالر درکار ہیںتاکہ بحران کی کیفیت کو کم کیا جاسکے۔ جنگ سے تباہ حال قوم پے درپے کئی منفی تبدیلیوں سے متاثر ہوئی ہے۔ ریڈکراس نے کہا کہ افغانستان کی مجموعی آبادی کے زائد از نصف حصہ کو فوری انسانی امداد و اعانت کی ضرورت ہے۔ کئی دہوں تک لڑائی، شدید قحط سالی، غذائی عدم سلامتی، آب و ہوا سے متعلق مسائل ، نقل مکانی اور صحت کی خدمات میں تنزلی نے اس ملک کو نہایت پیچیدہ مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ عالمی تنظیموں نے کہا کہ تقریباً 20 ملین افغان شہریوں کو غذائی فراہمی کی ضمانت نہیں ہے۔