افغانستان : شادی تقریب دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 80 ہوگئی

   

کابل ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق کابل میں ا یک شادی کی تقریب میں ہوئے خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے جبکہ ہفتہ کے روز یہی تعداد 63 بتائی گئی تھی ۔ اس طرح مزید 17 افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے چہارشنبہ کو مزید 17 افراد کی ہلاکت کی توثیق کی ۔ یاد رہے کہ یہ خودکش حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکہ افغانستان میں 18 سالہ طویل جنگ کے خاتمہ کیلئے طالبان سے بات چیت کے کئی مراحل طئے کرچکا ہے اور اب ایک بار پھر قطر میں طالبان کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔