افغانستان میں 24 طالبانی انتہاپسند ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے ہلمند صوبہ میں سیکورٹی مہم کے دوران کم از کم 24طالبانی انتہا پسند ہلاک ہوگئے ۔ افغان وزارت دفاع نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہلمند صوبہ میں موسی کالا ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ذریعہ شروع کی گئی ایک مہم میں طالبان کے 24غیرملکی انتہاپسند مارے گئے۔