کابل : افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس نے کم از کم 74 بچوں کی جان لے لی ہے۔ صوبائی ادارہ اطلاعات اورثقافت کے سربراہ معاذ الدین احمدی نے بتایا کہ بدخشاں کے کئی اضلاع میں خسرہ پھیلا ہے۔ اکثر بچے جو فوت ہوئے ایسے علاقوں میں مقیم تھے جہاں سرکاری ہیلتھ ورکرس اور مقامی موبائیل ویکسین کی سہولت نہ تھی۔