کابل : افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 سے زائد طالبان جنگجو اور القاعدہ کے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے بتایا کہ اس دوران طالبان اسپیشل فورسز کے ایک کمانڈر سمیت کل 94 جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا “سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں طالبان کے ریڈ یونٹ کے کمانڈر ‘مولوی مبارک’ سمیت طالبان اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور 16 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں میں 406 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 209 زخمی ہوئے ہیں۔ مبینہ طور پر اتوار سے لشکر گاہ میں لڑائی جاری ہے ۔ صوبے کے کئی ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن بند ہو چکے ہیں۔