پردہ فاش کرنے والے صحافی پر کیس ختم
کابل: افغانستان میں آسٹریلیائی فوجی دستوں کے مبینہ جنگی جرائم کا پردہ فاش کرنے والے ایک صحافی کے خلاف جاری تفتیشی عمل ختم کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وفاقی پولیس نے کہا ہیکہ استغاثہ کو آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) سے وابستہ صحافی ڈینیل اوکس کو قصور وار قرار دینے کیلئے کافی شواہد ملے لیکن ان کیخلاف آکشن لینا شآد عوامی مفاد میں نا ہوتا۔ یہ فیصلہ اے بی سی کی جانب سے ’افغان فائلز‘ کی اشاعت کے لگ بھگ 3برس بعد سامنے آیا ہے۔ ان دستاؤزات کے ذریعہ یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے ارکان نے نہتے افراد بشمول بچوں کو قتل کیا۔
