کابل : افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد دور دراز علاقوں میں خراب انفرااسٹرکچر کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا ہے اور اطلاعات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ اتوار سے صوبہ ہرات میں آنے والے طاقتور سیلاب کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔صوبے کے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کی فصل تباہ ہو گئی جبکہ مویشیوں کا بھی نقصان ہوا۔