کابل:ریڈ کراس کے اعلیٰ عہدیداران کا کہنا ہے کہ معاشی پابندیاں افغانستان کو بحران میں مبتلا کر رہی ہیں، انہوں نے ان حالات کو مشتعل انگیزقرار دیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق افغانستان کے 6روزہ دورے کے بعد جاری کردہ بیان میں ریڈ کراس کی انٹر نیشنل کمیونٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ کا کہنا تھا کہ میں ان حالات سے بے چین ہوں ‘ہم نے ہڈیوں کی طرح دبلے بچوں کی تصاویر دیکھیں جو باعث خوف ہے۔