کابل: افغانستان میں طالبان نے تانبہ نکالنے کے چین کے ساتھ معاہدے کے بعدعلاقے میں سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ایک بڑی سڑک سے کیا گیا ہے تاکہ اس دور افتادہ علاقے تک آمدو رفت اور نقل وحمل میں آسانی ہو سکے، جس میں کاپر کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ کام کا یہ آغاز مشرقی صوبے لوگر میں کیا گیا ہے۔چین کی میٹلرجیکل کارپوریشن آف چائنا نامی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہیکہ وہ معدنیات کے اعتبار سے اس غیر معمولی علاقہ سے تانبہ نکالنے کا فیصلہ کر چکی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہیکہ یہ سرگرمی کب شروع ہو سکے گی۔ چین اور افغانستان کے درمیان افغانستان سے تانبہ نکالنے کے سلسلے میں معاہدہ 2021 میں طے پایا تھا، اس وقت ابھی طالبان کی حکومت قائم نہیں ہوئی تھی۔