افغانستان میں حملہ 24 افغان سکیورٹی جوان ہلاک

   

کابل ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی افغانستان میں افغان سکیورٹی فورس کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس میں 24 جوان ہلاک ہوئے ہیں ۔ گورنر رحمت اللہ نے کہا کہ کئی دراندازوں نے اپنے کامریڈس پر اندھادھند فائر کردی ۔ یہ گزشتہ ماہ طالبان کے ساتھ امریکی معاہدہ کے بعد سب سے بڑا ہلاکت خیز حملہ تھا ۔ حملہ میں افغانستان کے 14 فوجی اور 10 پولیس ملازمین ہلاک ہوئے ہیں ۔ حملہ آور دو فوجی گاڑیوں میں فرار ہوگئے ۔ افغانستان کے وزیر دفاع عبداللہ خالد نے طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ بندی کے عہد پر قائم رہیں۔