افغانستان میں حکومت حامی 8جوان ہلاک

   

غزنی ،26فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں پیر کی رات غلطی سے کیے گیے حملہ میں حکومت حامی کم سے کم 8جوان ہلاک اور چاردیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے منگل کو ژنہواسے کہا،‘‘یہ واقعہ جاغوری ضلع کے ہوتکل علاقہ میں پیش آیا۔معاملہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں پایاگیاہے کہ فضائی حملہ ایک غلط خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیاگیاتھا’’ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں کا علاج جاغوری ہاسپٹل میں کیاجارہاہے اور ان میں سے شدید طورپر زخمی ایک شخص کو کابل کے ایک ہاسپٹل منتقل کیاگیاہے ۔