افغانستان میں دو جنگجوؤں ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مائیناما (افغانستان) ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں شمالی فریاب صوبے کے گجریوان ضلع میں پیر کو فوج کی کارروائی میں کم از کم دو جنگجو مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔شمالی فوج کے ترجمان عبدالغفار نورستانی نے بتایا کہ پیر کو گرجی وان ضلع میں قومی فوج یونٹ کی سیکوریٹی چوکی پر پیر کو دوپہر بعد طالبان کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس کے جواب میں فوج نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے دو جنگجوؤں کو مار گرایا جبکہ دودیگر جنگجو زخمی ہوگئے ۰