کابل۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چہارشنبہ کو دو الگ الگ مقامات پر ہوئے دھاکے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ کابل صوبے کے ترجمان فردوس فرامرز نے یہ اطلاع دی۔ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:45 بجے پولیس ضلع 12 میں ہوا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہوگئی اور ایک دیگر کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ دوسرا دھماکہ وزیرتعلیم کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پولیس ضلع پانچ میں مقامی وقت کے مطابق 0807 بجے ہوا جس میں وزارت تعلیم سے وابستہ ایک افسر کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہوگیا۔