کابل: افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی میں ایک مڈبھیڑ کے بعد طالبان عسکریت پسندوں کو پسپا کردیا گیا ، اس دوران سات عسکریت پسند اورتین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔صوبے کے گورنر نصرالدین نجاری نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آج صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ذرائع نے بتایا کہ گھنٹوں جاری رہنے والی فائرنگ میں سات شدت پسند اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔