افغانستان میں سونے کی کان منہدم، 30 ہلاک

,

   

قندوز 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ شمال مشرقی افغانستان میں اتوار کے دن ایک سونے کی کان منہدم ہوگئی۔ جنگ زدہ ملک میں یہ تازہ ترین سانحہ ہے۔ 7 افراد اِس حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں جو ضلع سوہستان میں پیش آیا تھا جبکہ اِس کا صوبہ بدخشاں ہے۔ ضلع کے گورنر محمد رستم باغی نے کہاکہ دیہاتیوں نے 60 میٹر (200 فیٹ) گہرائی تک کھدائی کی تھی اور وہ اُس وقت وہاں موجود تھے جبکہ دیوار منہدم ہوگئی۔ لوگ کھدائی کے آلات استعمال کرہے ہیں۔ کم از کم 30 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوچکے ہیں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ زمین کا ایک تورا گر پڑا لیکن اِس کاروبار میں برسوں سے شامل دیہی عوام کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے کنٹرول میں ہے۔