افغانستان میں سیلاب ،20 افراد ہلاک

   

کابل3مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے جنوبی حصے میں اس ہفتے اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے کم از کم 20 لوگوں کی موت ہو گئی اور کم از کم 10 لوگ لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر ( او سی ایچ اے ) نے یہ اطلاع دی ہے ۔او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اب بھی امدادی آپریشن کی فوری ضرورت ہے ۔ او سی ایچ اے کے مطابق جمعہ کو جنوبی صوبہ قندھار میں شدید بارش ہوئی اور گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس علاقے میں کل 97 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے ۔