کابل: افغانستان میں مسلسل ہونے والی بارش سے ڈیمس ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے سیلاب میں 77 افراد بہہ گئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق مسلسل ہونے والی مانسون میں صوبہ پروان زیر آبآگیا ۔ بارش سے ڈیمس کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، ہورڈنگس گرنے اور مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔صوبہ پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا۔ تاحال 77 افراد کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔