کابل:افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سینئر پولیس آفیسر کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔مقامی میڈیا نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ٹولو نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کابل کے سید نور محمد شاہ مینا علاقے میں جمعہ کے دن پیش آیا۔ یہاں نامعلوم مسلح افراد نے حامد کرزائی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بٹالین کیپٹن میں سے ایک سراج الحق کو گولی مارکر قتل کردیا۔افغانستان میں اس برس ستمبر کے پہلے پانچ دنوں میں اس طرح کے نشانہ بناکر کئے گئے حملوں میں کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔
