کابل: پیر کو شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان خواتین کی کام، سفر اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان پابندیوں میں ایسی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جو غیر شادی شدہ ہیں یا ان کا کوئی سرپرست نہیں ہے۔منسٹری فار پروموشن آف ورٹیو اینڈ پریوینشن آف وائس کے عہدیداروں نے ایک عورت کومشورہ دیا کہ اگر وہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت میں اپنی ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے شادی کرنا ہوگی کیونکہ غیر شادی شدہ خواتین یہ نا مناسب ہیکہ وہ ملازمت کریں۔ابتدائی طور پر زیادہ اعتدال پسند حکمرانی کا وعدہ کرنے کے باوجود طالبان نے 2021ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نافذ کیے گئے سخت اقدامات کے تحت عوامی زندگی کے بیشتر شعبوں میں خواتین پر پابندی عائد کر دی ہے۔