افغانستان میں فائرنگ میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل۔24جولائی(سیاست ڈاٹ کام)افغانستان میں فراہ صوبے کے دارآباد ضلع میں چہارشنبہ کو طالبانی جنگجوؤں اورپولیس کے درمیان فائرنگ میں چار پولیس اہلکار اور دو جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے دارآباد ضلع کے سلطان میر علاقے میں ایک سلامتی چوکی پر حملہ کردیا۔پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔فائرنگ میں چار پولیس اہلکارو اور دو جنگجو مارے گئے ۔اس کے علاوہ دو پولیس اہلکار اور چار جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔طالبان نے اب تک واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے ۔