افغانستان میں فضائی حملہ 20 دہشت گرد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مزار شریف، 22اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ میں فضائی حملے میں کم از کم 20دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کور209شاہین کے ترجمان حنیف رضائی نے کہاکہ خفیہ رپورٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ افغان فضائیہ نے چہارشنبہ کو جراہ ضلع کے آس پاس چھپے طالبانی دہشت گردوں پر فضائی حملہ کیا جس میں 20دہشت گر د مارے گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں 20موٹر سائکلوں، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔ ایک دیگر واقعہ میں بلخ صوبہ میں کل تصادم کے دوران فوج کے ایک جوان کی موت ہوگئی اور چھ دہشت گرد مارے گئے ۔ اس کے علاوہ پانچ جوان اور پانچ دہشت گرد زخمی ہوگئے ۔