پل خمری،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے شمالی بگھلان صوبے کے بگھلان مرقاضی ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئے گئے فضائی حملے میں سات جنگجو ؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔افغان فوج نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بگھلان مرقاضی ضلع میں ہفتے کی دیر رات فضائی حملہ کیا گیا جس میں سات جنگجو مارے گئے اور دیگر آٹھ زخمی ہوگئے ۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملے کے دوران کئی ہتھیار اور گولا بارود کے ساتھ ہی جنگجوؤں کی ایک کار کو تباہ کردیاگیا۔بگھلان صوبے کے کچھ حصوں میں فعال طالبانی جنگجوؤں نے ابھی تک حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیاہے ۔