افغانستان میں فوج کی حمایت میں ریالی

   

کابل : افغانستان میں لاکھوں لوگوں نے دارالحکومت کابل سمیت ملک بھر میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے والی سکیورٹی فورسز کی حمایت میں ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگاتے ہوئے ریلیاں نکالیں۔ یہ ریالی چہارشنبہ کی رات ہرات شہر سے شروع ہوئی۔ ملک بھر میں اس طرح کی کئی ریلیوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کاپیسا ، بگلان ، نورستان اور سر پل صوبوں میں لوگ مسلح افواج کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے ۔طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر عبدالصبور کنی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کی شب طالبان کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا اور انہیں پیچھے دھکیل دیا۔