فیروز کوہ،29مارچ (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے صوبہ غون میں سلامتی دستوں نے طالبان کے ٹھکانوں نشانہ بناکر حملہ کیاجس میں کم از کم 13 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔افغان فوج نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ۔بیان کے مطابق سلامتی دستوں نے صوبہ غون کے شاہرک ضلع کو اپنے قبضہ میں لینے ہفتہ کے روز شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس میں 13شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔افغان سلامتی دستوں کی اس کارروائی میں کسی جوان یا شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔طالبان کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیاہے ۔