افغانستان میں قومی پرچم کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں پر فائرنگ ، ہلاکتوں کے اندیشے

   

کابل : افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں قومی پرچم کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں پر عسکریت پسند تنظیم طالبان کے ارکان نے ان لوگوں پر فائرنگ کی۔ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ، حالانکہ ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ اتوار کو طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ملک چھوڑ دیا۔ غنی نے کہا کہ انہوں نے تشدد روکنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ شدت پسند دارالحکومت کابل پر حملہ کرنے کیلئے تیار تھے ۔