کابل 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ مشرقی صوبہ لغمان میں ہوئے ایک دھماکہ میں سات بچے جو کھیل میں مصروف تھے ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے کہا کہ دھماکہ میں آٹھ بچے زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم اس دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ انہوں نے قیاس آرائی کی کہ یا تو یہ حالیہ عرصہ میں تخریب کاروں کا رکھا گیا کوئی بم تھا یا پھر کوئی دوسری دھماکو شئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک بچوں کی عمر 7 سے 15 سال کے درمیان تھی ۔ جو بچے زخمی ہوئے ان میں کم از کم چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔