کابل:افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے بعض اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ نیٹو افواج امریکہ اور طالبان کے امن معاہدہ میں افواج کے انخلا کی مئی کی ڈیڈلائن کے بعد بھی ملک میں رہیں گی۔یہ بات مغربی ممالک کی اتحادی تنظیم ‘نیٹو’ کے چار اہلکارون نے بتائی ۔امریکہ اور طالبان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ایک نیٹو اہلکار نے نام خفیہ رکھتے ہوئے کو بتایا کہ اپریل کے آخر تک اتحادی فوجوں کا منتقلی مکمل نہیں ہو گا کیونکہ معاہدے کی شرائط پور ی نہیں ہوئیں۔