کابل: افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپس میں لڑائی کے نتیجہ میں کمانڈر رفیع اللہ ہلاک ہوگیا۔ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں میں شدید اختلافات، پیسے اور اختیارات کی جنگ میں تیزی آگئی۔رفیع اللہ این ڈی ایس، داعش اور بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کررہا تھا اور اس نے اپنے کئی خفیہ نام رکھے ہوئے تھے جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں۔ کمانڈر رفیع اللہ2011ء سے بہت سی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ خود کش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی رفیع اللہ کا کام تھا۔
سیول ہاسپٹل کوئٹہ میں خودکش بمباروں اور کوئٹہ سرینا ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا بھی سہولت کار تھا۔