افغانستان میں پھنسی کلکتہ کی خاتون نے ویڈیو جاری کرکے مدد مانگی

   

کلکتہ: افغانستان پر طالبان کے غلبہ کے بعد کابل میں پھنسی کلکتہ کے بہالا کی رہنے والی سنگھی مترا دفعدار نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ یہاں پھنسی ہوئی ہے ۔سنگھی مترا نے ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوفزدہ ہوں۔ میں یہاں دو بچوں کے ساتھ اکیلی ہوں۔کس سے مدد مانگنی ہے ؟ کس سے رابطہ کرنا ہے ، مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ میں اپنے ملک واپس جانا چاہتی ہوں۔ میری مدد کی جائے ۔سنگھی مترا پیشہ سے ایک نرس ہے 2002 میں کام کرنے کیلئے افغانستان گئی تھی۔