افغانستان میں کار بم دھماکہ، کئی ہلاک

,

   

* مہترلیام: کئی افراد اندیشہ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ایک کار بم دھماکہ سے جو ضلع علی شنگ افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں آج ہوا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یہ دھماکہ 5 بجکر 50 منٹ صبح افغانستان میں پیش آیا ۔ افغانستان کی قومی پولیس کے بموجب وہ واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق اور تفصیلات معلوم کی جاسکیں اور ذرائع ابلاغ کو اس کی اطلاع دی جاسکے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس بم دھماکہ سے کئی افراد متاثر ہوئے اور کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ صیانتی فوج نے اس علاقہ کا احتیاطی اقدامات کے طور پر محاصرہ کرلیا ہے۔ دھماکہ کے نتیجہ میں بھورے دھوئیں کا ایک کثیف بادل علاقہ کی فضاء میں پھیل گیا جو شمالی صوبائی دارالحکومت مہتر لیام کے قریب واقع ہے۔ مبینہ طور پر قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان پائیدار امن کے لئے بات چیت کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہوچکی ہے جس میں افغان طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ کا امکان تھا۔ حکومت افغانستان نے حال ہی میں صدارتی انتخابات پرتشدد فضاء میں منعقد کئے ہیں۔