اسلام آباد ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہیکہ پاکستان سیکوریٹی کے معاملہ میں ہندوستان کیلئے افغانستان میں کوئی رول نہیں چاہتا کیونکہ نئی دہلی حکومت جنگ سے تباہ حال ملک میں معاملات بگاڑنے کا کام کررہی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق قریشی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ افغانستان میں ہندوستان کا کوئی بھی سیکوریٹی رول ہو اور نہ چاروں طرف سے زمینی سرحدوں سے بند ملک میں وہ القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس جیسی عسکری تنظیموں کا وجود پسند کرتا ہے۔
