افغانستان کو ویکیسن کے عطیہ پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کی ستائش

   

اقوام متحدہ : ہندوستان نے افغانستان کو کووڈ۔19 ویکسین کی جو کثیر مقدار سربراہ کی ہے اس کی اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں اور کابل میں موجود سفارت کاروں کی جانب سے زبردست ستائش کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ جنگ سے شدید طور پر متاثر افغانستان میں کووڈ کی وباء نے دوہری مشکلات پیدا کی ہیں اور اب جلد ہی وہاں ٹیکہ اندازی کا سلسلہ شروع کیا جانے والا ہے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے تعاون مشن

(VNAMA)

کی سربراہ ڈیبورہ لیونبس نے منگل کے روز سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں بھی کووڈ کی دوسری لہر دیکھنے میں آرہی ہے ۔ قبل اس کے کہ تیسری لہر اپنا زور دکھائے ، ٹیکہ اندازی کا سلسلہ شروع کردینا چاہیئے جس کیلئے حکومت ہند کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے کوویکسین کی کثیر مقدار افغانستان کو سربراہ کی ہے ۔ انہوں نے انتخابات جاری رکھتے ہوئے کونسل کے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنایا جائے ویکسین ہر ترجیحاتی گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد تک پہنچے یعنی انہیں ویکسین لگائی جائے ۔