افغانستان: کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 10 کان کن ہلاک

   

کابل : افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، حادثے میں 10 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔طالبان عبوری حکومت کے سربراہ برائے بغلان ثقافت مصطفیٰ ہاشمی نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بغلان کی تحصیل ناہرین میں واقع کوئلے کی کان ‘چیناریک’ بیٹھ گئی ہے۔تحصیل ناہرین کے کوئلے کی کانوں کے ڈائریکٹر عبداللہ حامد نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 10 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں اور 10 کو بچا لیا گیا ہے۔عبداللہ حامد نے کہا ہے کہ حادثہ گیس دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔