واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ سے وابستہ دو ادارے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ افغانستان بھیجی جانے والی 293 ملین ڈالر کی امداد متعلقہ گروپوں کو ملی تھی۔ایک امریکی واچ ڈاگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ رقم عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ گئی۔ امریکہ کے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے دو بیوروز طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں امدادی گروپوں کی جانچ پڑتال کی داخلی پالیسیوں کی تعمیل میں یہ ثابت نہیں کرسکے کہ جن گروپوں کے لیے 293 ملین ڈالر کی امداد جاری کی گئی تھی وہ واقعتاً ان کو مل گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی خدشہ ہے کہ یہ رقم افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں میں چلی گئی۔