کابل ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر حامد کرزئی نے ہفتہ کے دن افغانستان میں انتخابات کی تفصیلات کا تعین کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امن بحال کرنے کیلئے اپنی بہترین کوششیں کررہا ہے اور طالبان کے ساتھ صلاح کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے جو 18 سال سے حکومت افغانستان کے ساتھ برسرجنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد فی الحال افغانستان کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں کیونکہ انتخابات کے دوران تشدد برپا ہوتا ہے اور جھوٹے الزامات سے سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے جس کے نتیجہ میں سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد پر بے بنیاد الزامات سے مزید کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔
