افغانستان کے بدغیس صوبہ میں 18 جنگجو ہلاک

   

کابل، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بدغیس صوبہ کے کادس ضلع میں سلامتی فورسوں نے پیر کو اپنی مہم میں کم سے کم 18 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ڈپٹی صوبائی پولس سربراہ آقا الکوضے نے منگل کو بتایا کہ فوجیوں کی مہم ابھی بھی جاری ہے ، 12 جنگجو اس مہم کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔افسرنے بتایا ہے کہ کئی گاؤں سے باغیوں کو بھگانے کے لئے جنگی طیاروں کا سہارالیا جارہا ہے ۔ پورے ملک میں پیر کو سلامتی فورسوں کی مہم میں کم سے کم 36 طالبان ہلاک ہوگئے ۔ اس سلسلے میں طالبان کی جانب سے فی الحال کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی گئی ہے ۔