افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورۂ ہند

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ان دنوں ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور جنگ زدہ ملک میں قیام امن میں ہندوستان کے وسیع تر کردار کے حوالے سے صدر جوبائیڈن کے نئے موقف کے تناظر میں اس دورے کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔ محمد حنیف اتمر نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ افغانستان میں امن مساعی سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا ’’افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ دیر پا قیام امن کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔