نیویارک : /3 اکٹوبر (ایجنسیز) افغانستان کے کارگزار وزیر خارجہ امیر خان متقی آئندہ ہفتے ہندوستان کا سفر کریں گے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان تحدیدات کمیٹی نے امیر متقی کے سفر پر عائد امتناع کو ہندوستان کے دورہ کے سلسلہ میں استثنیٰ دیا ہے ۔ اگست 2021 ء میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستان کو کابل کی طرف سے یہ کسی وزیر کا پہلا دورہ رہے گا ۔ گزشتہ ماہ امیر متقی ہندوستان آنے والے تھے لیکن انہیں سلامتی کونسل کی کمیٹی کی طرف سے بروقت اجازت نہیں مل پائی تھی ۔ امیر متقی طالبان کے اہم ارکان میں سے ہیں ۔ انہوں نے طالبان حکومت کے دوران اقوام متحدہ زیرقیادت بات چیت میں طالبان کے نمائندہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہے ۔ امیر متقی پر جنوری 2001 ء سے سفری امتناع عائد ہے ۔