افغانستان:فوج کی کارروائی ،60 شدت پسند ہلاک

   

ماسکو، 10 مارچ (اسپوتنک) افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلا ئی گئی خصوصی مہم اور فضائی حملوں میں طالبان کے 60 سے زائد د شدت پسند مارے گئے ہیں۔مقامی میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے اتوار کو یہ اطلاع دی۔خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق فوج نے لاغر، ورڈک، ہلمند، ارجگن اور پکتیکا میں یہ خصوصی مہم چلائی۔ان مہمات کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ایک ریڈیو ٹاور اور ایک آئی ای ای ڈی کے اوزار کو بھی تباہ کر دیا۔قابل غور ہے کہ افغانستان طویل عرصہ سے غیر مستحکم سیکورٹی حالات کا سامنا کر رہا ہے ۔ افغان حکومت کو گزشتہ قریب دو دہائیوں سے طالبان کا سامنا ہے . اس کے علاوہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سال 2015 سے افغانستان میں سرگرم ہے اور کئی حملوں کو انجام دے چکا ہے ۔