کابل : افغانستان پر طالبان کے قبضے کے ایک برس بعد بھی خطرہ سے دو چار ہزاروں افغانیوں کے انخلاء کی برلن کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان اس عمل کو روکنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔جرمن حکومت کی کوشش رہی ہیکہ سابق افغان کارکنوں اور ایسے دیگر افراد کو ظلم و ستم کے خطرہ سے بچانے کیلئے ان کا انخلا مکمل کر لیا جائے، تاہم مبینہ طور پر طالبان ان کوششوں کو روکتے رہے ہیں۔ایک جرمن نیوز میگزین ڈیر اشپیگل کے مطابق افغانستان میں جرمن اداروں کے ہزاروں سابق مقامی عملے، سیاسی کارکنوں اور فنکاروں کے انخلاء کیلئے برلن کا جو ہنگامی منصوبہ ہے، وہ طالبان کے کنٹرول کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ڈیر اشپیگل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ جولائی سے ستمبر کے وسط کے درمیان حکومت کا ہدف 7,700 افراد کو نکالنا تھا۔ تاہم رپورٹ کے مطابق جولائی میں صرف 1,044 افغانوں کو ہی جرمنی لایا جا سکا اور اب یہ ہدف حقیقت پسندانہ نہیں لگتا ہے۔جرمن دفتر خارجہ نے ملکی پریس ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا ہیکہ افغانستان سے انخلاء کی رفتار کافی سست ہو گئی ہے۔
اٹلانٹا میں فائرنگ، ایک ہلاک
اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے ایک پارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 6 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جب روزا ایل برنی پارک کے اندر کھیلے جانے والے بیس بال یا سافٹ بال گیم کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس میں گریڈی (30) نامی شخص کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔
اس کے علاوہ ایک بچے سمیت دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ سبھی کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اٹلانٹا پی ڈی کے ڈپٹی چیف چارلس ہیمپٹن جونیئر نے کہا ‘‘ہم نے بارہا شہریوں کو ہتھیاروں کے بغیر مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔