خرطوم3 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان کے وزیر اعظم معتاز موسیٰ نے ناقص اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرہ کے اعلان کو ‘منصفانہ’ قرار دیا ہے ۔مسٹر موسیٰ نے ہفتہ کو دارالحکومت خرطوم میں ایک سیاسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو سنی جانی چاہئے اور اس کا احترام کیا جانا چاہئے ۔مسٹرموسیٰ نے کہا کہ واجب مطالبات کا اظہار کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کے مطالبات کو حکومت کی جانب سے کھلے دل سے استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا‘‘حکومت اقتصادی مسائل کے حل کے لئے کام کر رہی ہے ۔ یہ صحیح ہے کہ مشکلات ہیں اور ان کے تدارک کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔ اقتصادی مسائل ہیں اور خدمات کی بھی کمی ہے ’’۔گزشتہ سال 19 دسمبر سے خرطوم سمیت سوڈان کے مختلف علاقوں میں بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال اور بنیادی اشیاء کی قدر میں اضافہ کے پس منظر میں احتجاج و مظاہرہ ہو رہے ھیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ان ان احتجاج و مظاہروں کے دوران کم از کم 30 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔