یلاریڈی /10 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم علاقہ میں ایک مکان کے سامنے رکھی ہوئی بائیک سرقہ کرنے کی کوشش کرنے پر مقامی لوگوں نے تین نوجوانوں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے مالتمیدہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پوچارم کے لکشمن گوڑ کے مکان کے سامنے رکھی بائیک گاڑی کو اٹھا لئے جانے کی کوشش کرنے پر مقامی لوگ انہیں پکڑ لیا ۔ لکشمن گوڑ کی شکایت پر تین نوجوانوں کے خلاف اقدام سرقہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ حراست میں لئے گئے نوجوانوں نے تین بائیک گاڑیوں کا سرقہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
بس کی ٹکر سے ٹریکٹر کے تین ٹکڑے ہوگئے
ورنگل : 10 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ٹریکٹر کے تین ٹکڑے ہوگئے۔ یہ بھیانک حادثہ ورنگل ضلع کے وردھناپیٹ منڈل میں پیش آیا۔ حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جبکہ بس کا ڈرائیور اور 5 مسافر معمولی طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حادثہ کا ویڈیو سڑک کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس میں بس کی تیز رفتاری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔