اقل ترین امدادی قیمت پر اناج خریدی کے انتظامات

   

جنگاوں۔بروز منگل ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ کے۔نکھیلا نے ایک بیان میں کہا کہ ربیع سیزن کے اناج کی اقل ترین امدادی قیمت پر خریداری کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو حکومت کی جانب سے مفت بجلی اور پانی کی فراہمی جیسی سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے دھان کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ یاسنگی ضلع میں 1.68 ہیکٹر دھان کی کاشت کی گئی ہے ، جس میں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن کی پیدارور متوقع ہے۔ کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ،کسانوں کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہو اسکے لئے کسانوں کو انکے علاقے میں ہی دھان کی خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں کل 193 خریداری مراکز کے قیام کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔