صادق ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذریعہ خدمت خلق کی کوشش : چیرمین معین پاشاہ
کاغذنگر۔ کاغذ نگر کہ مشہور و معروف ابھرتے ہوئے مسلم قائد محمد متین پاشاہ نے سیاست نیوز سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا کہ کاغذ نگر میں پہلی مرتبہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو اور خصوصا مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی اور مسلم اقلیتوں کو تعلیمی قابلیت میں رہنمائی کرنے کی غرض سے صادق ایجوکیشنل ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت صادق ایڈیشنل ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، ٹرسٹ کے قیام سے قبل بھی عوامی فلاح و بہبود کے کام جاری تھے، اردو اسکولوں، دینی مدرسوں میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم کی جا رہی تھی۔ موسم سرما میں غریب اور مستحق لوگوں میں مفت میں گرم ملبوسات کی تقسیم اہم کارناموں میں شامل ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کا قیام کرنے کا اہم مقصد والد محترم مرحوم محمد صادق پاشاہ جو کہ حیدرآباد کے مشہور گروپ آف محفل ہوٹل کے چیئرمین محمد مبین پاشاہ اور مسلم حرکیاتی ہمدرد نوجوان قائد محمد متین پاشاہ کے والد ہے۔ ان کے حق میں اور ایصال ثواب کی غرض سے ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ مزید امدادی کاموں کو جاری رکھا جا سکے، محمد متین پاشا ہ نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ٹرسٹ کی جانب سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو روزگار سے منسلک کرنے کے لیے خود روزگار پروگراموں کا آغاز کرتے ہوئے مقامی بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں کو روزگار سے جوڑنے کے اقدامات کرنے کا بھروسا دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے امت مسلمہ کے نونہالوں سے کہا کہ اپنی تعلیم کو ترک نہ کریں کیونکہ تعلیم ایسا ہتھیار ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں تعلیم کارآمد ثابت ہوتی ہے اس لیے ہر لڑکے اور لڑکی کو خصوصی طور پر مسلم اقلیتوں کے لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم جاری و ساری رکھنے کا مشورہ دیا, اور تعلیمی میدان میں کبھی بھی ضرورت پڑنے پر تعلیمی ضروری اشیاء کی امداد کرنے کا بھروسا دیا۔
