اقلیتوں کے قرض یونٹ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

   

حکومت پر شدید تنقید، کورٹلہ میں کانگریس قائد جے کرشناراؤ کی پریس کانفرنس

کورٹلہ۔ 17؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی نے کورٹلہ ٹاؤن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حالیہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لون کے سلسلہ میں اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ یونٹ اور بے روزگاروں سے پریشان حال افراد نے لون کے تعلق سے درخواستیں دی ہیں، اس کی تعداد بہت ہے۔ جگتیال ضلع کو صرف 84 یونٹ منظور کیا جانا کافی دُکھ کی بات ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے مسلمان کافی پریشان ہیں۔ لہٰذا جنگی خطوط پر جگتیال ضلع میں لون یونٹ کی تعداد کو 3 ہزار تک بڑھانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر کے سی آر نے انتخابی منشور میں تعلیمی اور ملازمت میں اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس پر عمل آوری کرتے ہوئے اقلیتوں کو ملازمتوں اور تعلیمی شعبہ میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر نے سیاسی مفاد کی خاطر قبل از وقت انتخابات کے لئے مرکزی حکومت سے خفیہ مفاہمت کرتے ہوئے دوسری مرتبہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ بی آر ایس میں موجودہ مائناریٹی عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ اقلیتوں کے تحفظات، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی کوشش کریں۔ اس پروگرام میں صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاؤن تروملا گنگادھر، نائب صدر ایم اے نعیم، سابق کونسلر جناب حمید، جناب وسیم، صدر یوتھ کانگریس آئی پارٹی جناب رضوان، جوائنٹ سکریٹری لامباری ناگا، ستیہ نارائنا، سلیم، باری، ریحان، واجد اور دیگر نے شرکت کی۔