اقلیتوںکیلئے غیر بی جے پی جماعتوںکی متحدہ جدوجہد

   

طلاق ثلاثہ بل پر راہول گاندھی اور ممتابنرجی سے چندرا بابو کی بات چیت
حیدرآباد ۔31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ’’ طلاق ثلاثہ بل ‘‘ کے مسئلہ پر پارٹی کے ارکان پارلیمان کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کرتے ہوئے ’’ طلاق ثلاثہ بل پر ‘‘ راجیہ سبھا میں احتیار کی جانے والی حکمت علی سے واقف کروایا اور بتایا کہ طلاق ثلاثہ بل پر صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے کی گئی بات چیت سے اپنے ارکان پارلیمان کو واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کے تدارک کیلئے اقدامات کی خواہش کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں اس تعلق سے متحدہ طور پر مرکزی حکومت پر دباؤ کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں تلگودیشم پارٹی کی بھرپور تائید و حمایت رہنے کا واضح تیقن دیا گیا ۔ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے طلاق ثلاثہ بل کے مسئلہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے متحدہ طور پر پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا ) میںمرکزی حکومت کے خلاف زبردست جدوجہد کرنے کی اپیل کی ۔ مرکزی بی جے پی حکومت کی مخالف مسلم اقدامات کا انسداد کرنے کی پُرزور خواہش کی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پُرزور الفاظ میں کہا کہ تمام غیر بی جے پی جماعتیں متحدہ طور پر ملک کے اقلیتوں ( مسلمانوں) کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا ۔