حیدرآباد: حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے لئے 30 کروڑ 9 لاکھ 9000 روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے ۔ انچارج سکریٹری اقلیتی بہبود نے جی او آر ٹی 120 جاری کیا۔ حکومت نے تیسرے اور چوتھے سہ ماہی کے تحت سی ای ڈی ایم ، دائرۃ المعارف ، حج کمیٹی ، وقف بورڈ اور تلنگانہ اسٹڈی سرکل کے لئے مابقی بجٹ جاری کردیا ہے۔ سی ای ڈی ایم کے لئے 66.18 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ۔ دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی کیلئے 45.96 لاکھ ، حج کمیٹی کیلئے 66.18 لاکھ ، ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کیلئے 27 کروڑ 57 لاکھ 24 ہزار روپئے اور شتلنگانہ اسٹڈی سرکل کیلئے 73.53 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے جاریہ سال بجٹ میں مذکورہ اداروں کیلئے 60 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار روپئے کی گنجائش رکھی تھی اور یہ مکمل رقم جاری کردی گئی ہے۔