ضلع نلگنڈہ کے طلبہ کی رہنمائی کرنے سیاسی و سماجی تنظیموں سے ریجنل کوآرڈینیٹر چندرا کلا کی خواہش
نلگنڈہ : آئندہ تعلیمی سال 2021-22میں اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجوں میں آن لائن داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پانچویں ،چھٹویں ، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی مخلوعہ نشستوں کے علاوہ انٹرمیڈیٹ سال اول کی تمام نشستوں پر داخلے جاری ہے ۔ 20 مئی کو آخری تاریخ مقرر ہے ۔ یہ بات ریجنل کوآرڈینیٹر شریمتی چندرا کلا نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی ۔ ضلع نلگنڈہ میں 13 مدارس اور 6جونیئر کالجوں میں سال 2021-22ء کیلئے آن لائن داخلوں کا 30 جون سے آغاز ہوا ہے اور 20مئی کو آخری تاریخ مقرر ہے ۔ سکریٹری سوسائٹی نے کووڈ ۔19 کے وائرس سے محفوظ رکھنے کی غرض سے موبائیل ایپ کا آغاز کیا ہے تاکہ خواہشمند طلباء و طالبات اور سرپرستوں کو سہولت حاصل ہوسکے ۔ ریجنل کوآرڈینیٹر شریمتی چندرا کلا نے اولیائے طلباء و طالبات سے خواہش کی کہ چوتھی جماعت کامیاب اور دسویں کامیاب طلباء و طالبات کو حکومت کی قائم کردہ اسکولوں اور کالجوں میں داخلے دلوائیں ۔ انہوں نے ضلع کے اقلیتی قائدین ، رضاکارانہ تنظیموں ، سیاسی ، مذہبی رہنماؤں سے ان مدارس میں داخلہ دلوانے کیلئے اولیائے طلبہ کی رہنمائی کرنے کی خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کیلئے مریال گوڑہ 7331170855 ، دیورکنڈہ 7331170859 ، بوائز نکریکل گرلز 7995057939 ، سوریا پیٹ بوائز 7331170857، آلیر کالج و اسکول 7659023787 ، سوریا پیٹ بوائز 7331170857 ، آلیر 7995057988 ، حضور نگر 7995057973 ، تنکاترتی 7995057967، بھونگیر 7331170856 ، چوٹ اپل بوائز 7995057989 کے علاوہ جونیئر کالج نلگنڈہ 9949022357 پر ربط پیدا کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کریں ۔
